پاکستانی گلوکار عمر ندیم کا  گانا کاپی کرنے کے الزام پر سونو نگم کی معذرت

پاکستانی گلوکار عمر ندیم کا  گانا کاپی کرنے کے الزام پر سونو نگم کی معذرت

لاہور: پاکستانی گلوکار عمر ندیم کا  2009 میں ریلیز ہونے والا گانا کاپی کرنے کے الزام پر معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے معافی مانگ لی۔

پاکستانی  گلوکار اور نغمہ نگار عمر ندیم نے 4 دسمبر کواپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بھارتی گلوکار سونو نگم پر اپنا گانا ’اے خدا‘ کاپی کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر عمر ندیم نے ٹی سیریز کی جانب سے ریلیز کیے گئے سونو نگم کے نئے گانے’سن زرا’ اور اپنے 2009ء میں ریلیز ہونے والے گانے’اے خدا’ دونوں گانوں کے ویڈیو کلپس شیئر  کر کے  لکھا کہ ”میں اپنی زندگی کے ایک ایسے موڑ پر پہنچ گیا ہوں جہاں مجھے ایسی چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا“۔

  

انہوں نے اپنی پوسٹ پر کیپشن میں مزید  کہا کہ وہ سونو نگم کے خود بہت بڑے مداح ہیں لیکن ”اگر آپ کسی گانے کو کاپی کرنے جا رہے ہیں تو کم سے کم اصل گانے کو اس کا کریڈٹ تو دیں“۔

4a3e38e1c92fb098085a41bd6a8a2785

عمر ندیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر گانا کاپی کرنے کے الزام کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی گلوکار پر شدید تنقید کی تھی تاہم اب سونو نگم نے معافی مانگتےہوئے گلوکار عمر ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے عمر ندیم کی پوسٹ پر کمنٹس میں لکھا کہ”آپ نے مجھ سے اچھا گانا تھا، معذرت، میں نے آپ کا گانا نہیں سنا تھا، اب سنا ہے، کیا بہترین گانا ہے اور آپ نے یقیناً مجھ سے اچھا گایا ہے“۔

انہوں نے عمر ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ”انشااللہ اس سے آپ کو مزید عزت ملے گی، بہت ساری دعائیں“۔

سونو نگم کے کمنٹ پر عمر ندیم نے لکھا کہ ”آپ کی طرف سے یہ ردعمل آنا میری لیے بہت بڑی بات ہے، آپ سے زیادہ سُریلا اور ورسٹائل گلوکار اس وقت دنیا میں شاید کوئی اور نہیں ہوگا“۔

4a3e38e1c92fb098085a41bd6a8a2785

 واضح رہے کہ ٹی سیریز کی جانب سے یوٹیوب پر جاری کیا  سونو نگم کا گانا ’سُن زرا‘ کو اب تک 3 کروڑ 10 لاکھ سے مرتبہ سنا جاچکا ہے جبکہ عمر ندیم کے اوریجنل گانے کی یوٹیوب ویڈیو  پر  اب تک صرف 5 لاکھ 37 ہزار  ویوز  ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارتی گلوکار نے پاکستانی گلوکار کی دھن اور گاناکاپی کیا ہے، اس سے قبل رواں سال بھارتی گلوکار جوبن نوتیال نے پاکستانی گلوکار ابرا الحق کا گانا ’نچ پنجابن‘ کاپی کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پرا۔ اس کے علاوہ  جوبن نوتیال نے کئی پاکستانی گانوں کے ریمیک بنا کر شہرت حاصل کی جن میں ’بول کفارہ کیا ہوگا‘ اور استاد نصرت فتح علی خان کی شاعری ’دل غلطی کر بیٹھا ہے‘ شامل ہے۔

مصنف کے بارے میں