ٹوئٹر کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا یوٹیوب چینل بھی معطل

ٹوئٹر کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا یوٹیوب چینل بھی معطل
کیپشن: ٹوئٹر کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا یوٹیوب چینل بھی معطل
سورس: فائل فوٹو

واشنگٹن: یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کر دیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد اب یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کر دیا کیونکہ ٹرمپ چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کے خلاف تھا۔

اس حوالے سے یوٹیوب کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کے خلاف تھا۔ یوٹیوب کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹرمپ چینل پر موجود نیا مواد ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ ٹرمپ چینل پر موجود مواد سے تشدد پھیلنے کا خدشہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ چینل پر کم از کم سات دن تک نیا مواد اپ لوڈ نہیں ہو سکے گا۔

خیال رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاونٹس پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں جبکہ ٹوئٹر سے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاونٹ ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔ 

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اب اقتدار چھوڑیں گے نہیں بلکہ انہیں وائٹ ہاؤس سے نکالا جائے گا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے انھیں 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار سے ہٹانے کی قرارداد کے حق میں 223 جبکہ مخالفت میں 205 ووٹ پڑے۔ اس قرارداد میں نائب صدر مائک پنس پر زور دیا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کیپٹل ہل پر حملے کیلئے اکسانے پر پچیسویں آئینی ترمیم کے تحت کارروائی کی جائے۔