وزیراعظم کا فلسطینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ،گرین سگنل دیدیا 

Pakistan, Israel, Palestine, Gaza, Hamas

اسلام آباد :اسرائیل فلسطین میں جاری حالیہ کشیدگی کے سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،دونوں رہنمائوں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا ۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا  غزہ میں معصوم شہریوں پراسرائیلی حملےسفاکیت کی انتہاہیں،پاکستان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرآوازبلندکرےگا،وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر فلسطینی عوام کی جدو جہد کی مکمل حمایت کے عزم اور فلسطینی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجتی بھی کیا ،وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے پاکستانی قیادت کی جانب سے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا آئندہ بھی رابطے جاری رکھے جائینگے ۔

واضح رہے  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 87 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔