18نومبر سے ہائی وے پرٹریفک خلاف ورزیاں پکڑنے کا نیا نظام

18نومبر سے ہائی وے پرٹریفک خلاف ورزیاں پکڑنے کا نیا نظام
کیپشن: فوٹو فائل

مکہ مکرمہ:روڈ سیکیورٹی فورس نے اعلان کیا ہے کہ ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی شاہراہوں پر 10ربیع الاول 1440ھ بمطابق18نومبر سے موبائل اور حفاظتی بیلٹ سے متعلق ٹریفک قانون کی خلاف ورزیاں خودکار نظام کے تحت ریکارڈ کی جائیں گی۔ سیکیورٹی فورس نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر توجہ دلائی کہ ڈرائیونگ کے دوران حفاظتی بیلٹ باندھنا ضروری ہے جبکہ ہاتھ سے موبائل استعما ل کرنا ممنوع ہے۔
 شہروں کو جوڑنے والی شاہراہوں پر اس کی قطعا ً اجازت نہیں لہذا 10ربیع الاول 1440ھ سے ریاض۔ مکہ مکرمہ او رمدینہ منورہ علاقوں کی خارجی شاہراہوں پر خود کار نظام کے تحت موبائل اور حفاظتی بیلٹ کی بابت ٹریفک خلاف ورزیوں کا اندراج شروع کر دیا جائیگا۔ یہ اقدام ٹریفک سلامتی کا معیار بلند کرنے اور حادثات سے لوگوں کو بچانے کی غرض سے کیا جا رہا ہے۔