چین میں تیز ہوائوں سے  معمولات زندگی متاثر، ٹریفک کا نظام درہم برہم ، سات افراد ہلاک

 چین میں تیز ہوائوں سے  معمولات زندگی متاثر، ٹریفک کا نظام درہم برہم ، سات افراد ہلاک

بیجنگ: چین میں تیز ہوائوں کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔    اس وجہ سے سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔  چین میں سمندری طوفان جیسی ہواؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی  ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 چین کے 9 شہروں اور 54 کاؤنٹیز میں گزشتہ 4 دن سے ایسی تند و تیز ہواؤں کا ڈیرہ ہے جس کی شدت سمندری طوفان جیسی ہے اور جس نے معولات زندگی کو ٹھپ کرکے رکھ دیا۔شدید موسم نے 31 مارچ سے اب تک 93 ہزار افراد کو متاثر ہوئے ہیں۔ ڈھائی ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔ چھتیں اُڑ گئیں۔ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کچھ مکانات گر گئے۔

سڑکوں پر جا بجا ہورڈنگز، کھمبے اور درخت گرے ہوئے ہیں۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم اور کئی علاقوں کی بجلی معطل ہے۔ 500 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ زیادہ تر ہلاکتیں ملبے تلے دب جانے کے باعث ہوئیں۔چین میں 13 سال بعد ایسا سخت موسم دیکھنے میں آیا ہے۔

مصنف کے بارے میں