سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے خلاف مہم چلانے والا شخص گرفتار 

سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے خلاف مہم چلانے والا شخص گرفتار 

لاہور : وزیراعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین چلانے والے شخص صابر ہاشمی کو ایف آئی اے نے لاہور سے گرفتار کرلیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم سے تعلق رکھنے والے صابر ہاشمی نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے خلاف مہم چلائی تھی.

دوسری جانب خاتون اول کی بہن مریم ریاض نے وزیراعظم عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بیگم کے درمیان ناراضی سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد میں ہی رہائش پذیر ہیں۔ تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بیگم کو مشورہ دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کیخلاف عدالتی کارروائی کریںْ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل  خاتون اول بشری بیگم کی دوست فرح خان نے بھی  تمام افواہوں کی تردید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ  خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں اور وہ بنی گالہ اسلام آباد میں ہیں۔

فرخ خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں سے متعلق جھوٹ بولے جائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ خاتون اول بنی گالہ میں نہیں آج کل اپنی دوست کے گھر قیام پذیر ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں