جعفر ایکسپریس حملہ: ڈی جی آئی ایس پی آر آج ساڑھے 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

جعفر ایکسپریس حملہ: ڈی جی آئی ایس پی آر آج ساڑھے 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، آج ساڑھے 3 بجے ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے اور اس کے بعد کے ریسکیو آپریشن کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

 پریس کانفرنس میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ شریک ہوں گے۔ پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے اور سکیورٹی فورسز کے بروقت ریسکیو آپریشن کے بارے میں اہم نکات پیش کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 12 مارچ کو بولان میں دہشت گردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ اس حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن کیا اور مسافروں کو محفوظ نکال لیا۔

مصنف کے بارے میں