حماس کے ساتھ جھڑپیں، سعودیہ نے  اسرائیل سے تعلقات کے مذاکرات معطل کردیے،امریکی حکام کو بھی آگاہ کردیا

 حماس کے ساتھ جھڑپیں، سعودیہ نے  اسرائیل سے تعلقات کے مذاکرات معطل کردیے،امریکی حکام کو بھی آگاہ کردیا

ریاض:حماس کے ساتھ جھڑپوں  کی وجہ سے سعودی عرب  نے  اسرائیل سے تعلقات کے قیام کیلئے مذاکرات معطل کردیے ہیں اور امریکی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ سعودی عرب نے حماس کے ساتھ جھڑپوں اور غزہ پر بمباری کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے ہونے والے مذاکرات معطل کردیے ہیں۔ 

 ذرائع  کاکہنا ہےکہ  سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ ممکنہ تعلقات کے قیام کے لیے ہونے والے مذاکرات معطل کردیے جائیں اور اس حوالے سے امریکی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔سعودی عرب کے حوالے سے یہ رپورٹ امریکی سیکریٹری سٹیٹ انٹونی بلنکن کے دورہ سعودی عرب کے بعد سامنے آئی ہے جہاں انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کی تھی اور اس حوالے سے خطے کے دیگر 6 ممالک کا بھی دورہ کیا۔


مشرق وسطیٰ اور مسلم دنیا کے لیے مرکز کی حیثیت رکھنے والے سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ کبھی بھی سفارتی تعلقات نہیں رہے ہیں اور نہ ہی 2020 میں امریکی ثالثی میں ہونے والے ابراہم معاہدے کا حصہ بنا ہے، جس کے تحت متحدہ عرب امارات اور مراکش سمیت متعدد ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر دیے ہیں۔

مصنف کے بارے میں