صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی فوری سہولت نہ ملنے پر شہری خوار

صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی فوری سہولت نہ ملنے پر شہری خوار

لاہور: صوبائی دارالخلافہ  کے  نجی  اسپتال  میں صحت  کارڈ    ے ذریعے  بیٹے کا  علاج  نہ ہونے  پر  پریشانی میں مبتلا   شہری انتظامیہ اور حکومت پر برس پڑا۔

تفصیلات کے مطابق صحت کارڈ کے ذریعے اپنے بیٹے کے علاج کی غرض سے نجی اسپتال کا رخ کرنیوالا شہری خوار ہو گیا۔ اسپتال نے صحت کارڈ کے ذریعے علاج کروانے کیلئے دو ماہ کا وقت دیدیا۔

https://twitter.com/PROPaki8/status/1493254071188430854?s=20&t=3opeOPGTX28sC4S1IkqA6Q

شہری کا  کہنا ہے کہ میرے بچے کو بہت تکلیف ہے اور ہرنیا کا آپریشن ہونا ہے لیکن ہسپتال والے میرے بچے کے آپریشن کا دو ماہ کا وقت دے رہے ہیں۔ڈاکٹر کہتے ہیں اگر پیسے ہیں تو ابھی آپریشن کر دیتے ہیں ورنہ کارڈ پر دو ماہ بعد آپریشن کیا جائے گا۔شہری نے الزام عائد کیا کہ اسپتال میں قومی صحت کارڈ کی کوئی قدر نہیں ہے بلکہ قومی صحت کارڈ کے مریضوں کو خوار کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں