پنجاب حکومت نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی

پنجاب حکومت نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی

لاہور: پنجاب حکومت نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی۔ رپورٹ میں آئل کمپنی کے ساتھ ساتھ اوگرا اور نیشنل ہائی ویز کو بھی واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے چیئرمین کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی نے رپورٹ مکمل کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ محض آئل کمپنی ہی قصور وار نہیں بلکہ اوگرا، نیشنل ہائے ویز اتھارٹی سمیت دیگر ادارے بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔آئل ٹینکر میں آٹھ ہزار لیٹر کے آٹھ خانوں کی بجائے پچیس پچیس ہزار لیٹر کے صرف دو خانے تھے۔

آئل کمپنی نے ٹھیکیدار کا ٹینکر استعمال کیا۔ ٹینکر کی حالت کمپنی، اوگرا اور نہ ہی نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے چیک کی۔ٹینکر الٹا تو پہلا خانہ کھلنے سے لوگوں نے پیٹرول بھرنا شروع کردیا جبکہ دوسرے حصے کو سوئے مار کر کھولنے کی کوشش کی گئی۔ اسی دوران چنگاری بھڑکی اور دھماکہ ہوگیا۔ ٹینکر گرنے اور دھماکے میں پینتیس منٹ کا فرق تھا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے لوگوں کو جائے حادثہ پر جانے سے روکنے میں ناکام رہے۔

مصنف کے بارے میں