عالمی قوانین کی پامالی پر اسرائیل پر پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں ، ڈیبی ابراہمز

عالمی قوانین کی پامالی پر اسرائیل پر پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں ، ڈیبی ابراہمز

مانچسٹر , آل پارٹیز پارلیمانی کشمیر گروپ کی چیئر پرسن ڈیبی ابراہمز نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل پر پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں۔

مانچسٹر میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے سب ممالک پر عالمی پابندیاں لگنی چاہئیں۔

ڈیبی ابراہم کا کہنا تھا کہ ایسے ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت کے لئے بھی خصوصی معیار قائم کیے جانے چاہئیں اور اسرائیل کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے کر اُس پر بھی پابندیاں لگنی چاہئیں۔

آل پارٹیز پارلیمانی کشمیر گروپ کی چیئر پرسن نے کہا کہ بھارت وادی میں ہونے والے مظالم کو چھپانے کیلئے عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رپورٹنگ کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے اب بین الاقوامی برادری کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، پرامن حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں جن کے لیے پارلیمانی گروپ ہر طرح سے کوششیں کر رہا ہے۔