بانی پی ٹی آئی شہباز شریف سے ملاقات پر ناراض نہیں ، نظام کو کہتا ہوں ملک پر رحم کریں،عمران خان جلد وزیر اعظم بنیں گے: گنڈاپور

بانی پی ٹی آئی شہباز شریف سے ملاقات پر ناراض نہیں ، نظام کو کہتا ہوں ملک پر رحم کریں،عمران خان جلد وزیر اعظم بنیں گے: گنڈاپور

راولپنڈی : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ چھ ججز کے خط پر کمیشن بننا بہت ضروری ہے۔ہماری جنگ جاری رہے گی، نظام کو پیغام ہے ملک پر رحم کریں۔ انشاءاللہ ان سب کے ضمیر جاگیں گے اور جن کے جاگ چکے انہیں یہ ذہنی مریض کہتے ہیں۔ وزیر اعظم سے ملاقات پر عمران خان سے کوئی ناراضگی نہیں ۔

راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس عدالتوں میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اس وقت ملک کو لیڈ کر رہے ہیں ظاہر ہیں صوبے کے معاملات پر انہی سے ملاقات ہوگی جب ملک پلانز پر چلے گا اور فرد واحد اپنی مرضی کے مطابق ملک چلائے گا تو ایسا ہی ہو گا۔ یہ اتنے ایکسپوز ہوں گے کہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کے خط کے بعد چیزیں اوپن ہو چکی ہیں۔ مجھ پر جو مقدمات بنے ان کے مطابق میں ایک وقت پر 8 ضلعوں میں موجود ہوں اور وہاں کارروائیاں کر رہا تھا۔ عدت نکاح میں بشری بی بی کو سزا دی گئی کتنی شرم ناک بات ہےہم کتنے گھٹیا ہو چکے ہیں۔ہم نے بشری بی بی کی صحت پر انکو خط لکھا تھاکہ انکے معائنہ کے لئے ہمیں اجازت دی جائے۔میں انکو کہتا ہوں اپنے آپ کو مزید ننگا مت کرو۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کو جعلی کیسز میں بند کیا گیا، ملک بھر سے سب سے بڑا مینڈیٹ تحریک انصاف کو ملا، بانی تحریک انصاف عوام کی حقیقی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہیں۔ بانی تحریک انصاف بہت جلد جیل سے باہر ہونگے، ان سے درخواست ہے تجربے نہ کریں یقین ہے ایک دن ضرور ضمیر جاگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے مینڈیٹ چھین کر جعلی فارم 47 والوں کو دیا گیا،جعلی فارم 47 بنانے والے نے اعتراف کیا کہ وہ  ذہنی مریض بن گیا ہے، جعلی کیسز نظام کو بے  نقاب کر رہے ہیں،حقیقی آزادی تک ہم بانی  تحریک انصاف کیساتھ کھڑے ہیں۔وہ جلد رہا ہوں گے اور ایک بار پھر وزیر اعظم بنیں گے ۔ 

مصنف کے بارے میں