پاکستان میں پہلی مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب ہوا، لاہور کے 10 علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہو ئی، وزیر اعلیٰ پنجاب

پاکستان میں پہلی مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب ہوا، لاہور کے 10 علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہو ئی، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا  کہ آج پاکستان کی پہلی مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کیا گیاہے ۔ لاہور  کے 10 علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش  بھی ہوگئی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  پریس کانفرنس  کے دوران کہا کہ آج صبح بھی لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر تھا   جس کی وجہ سے  پاکستان میں پہلی مصنوعی بارش کی  گئی ہے۔  لاہور  کے 10 علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش  بھی ہوگئی ہے،  دوسرا مشن تھوڑی دیرکےبعد شروع کردیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی بارش کے لیے ہمارا ایک پیسہ خرچ نہیں ہوا، 35کروڑ والی خبر بالکل غلط تھی۔ متحدہ عرب امارات کے شکر گزار ہیں،  سارا  کچھ مینج متحدہ عرب امارات کی حکومت نےکیا، متحدہ عرب امارات سے دو سپیشل جہازآئےتھے، پہلی فلائٹ میں  48فلیئرز مریدکے اور  شاہدرہ   کے قریب کیےگئے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ، سموگ ٹاورچند ہفتوں تک انسٹال ہوجائیں گے، بارش سے ایئرکوالٹی انڈیکس نیچےجائے گا، پہلا تجربہ تھا ہم سیکھ رہے ہیں ۔اگر یہ بارش صحت  کے لیے خراب ہوتی تو کوئی بھی ملک اسے استعمال نہیں کرتا ، مصنوعی بارش کاجدیدطریقہ متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب میں کامیاب ہوچکا ہے۔ مصنوعی بارش کرانا ایک بڑا ٹیکنیکل کام ہے۔ 

واضح رہے کہ بادلوں میں بارش کے بیج بونے کے عمل کو کلاؤڈ سیڈنگ کہتے ہیں، سلور آئیوڈائڈ، پوٹاشیم کلورائیڈ اور سوڈیم کلورائیڈ جیسے مادے بیج کے طور پر استعمال ہوتے ہیں، ان مادوں کو ہوائی جہاز وغیرہ کی مدد سے بادلوں میں اسپرے کیا جاتا۔ 

مصنف کے بارے میں