پنجاب میں موسلا دھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، انڈر پاس جھیلوں کا منظر پیش کرنے لگے

پنجاب میں موسلا دھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، انڈر پاس جھیلوں کا منظر پیش کرنے لگے
کیپشن: image by facebook

لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسلا دھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، بارش کا پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا، سڑکیں اور گلیاں ندی نالیاں بن گئے، لاہور میں کے انڈر پاس جھیلوں میں تبدیل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں شہری پانی میں بند موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو دھکے لگاتے دکھائی دئیے ، جناح ہسپتال اور نیشنل کالج آف آرٹس بھی پانی میں ڈوب گئے ، صرف لاہور میں 150 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا ، پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ، جل تھل ایک ہوگیا۔

مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا ، سڑکیں تالاب بن گئیں ، پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا ، موٹر سائکلیں اور گاڑیاں بند ہوگئیں۔

نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث لاہور کے انڈر پاسز جھیل کا منظر پیش کرنے لگے ، جناح ہسپتال کی چھتیں ٹپکنے لگیں ، ایمرجنسی بھی پانی سے بھر گئی۔

صرف لاہور میں 150 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب کے دیگر شہروں  میں بھی مون سون کی جھڑی , حافظ آباد 77 ، قصور60، منڈی بہاؤالدین 24 ، اٹک 22 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چکوال 16 ، گوجرانوالہ 11 ، اسلام آباد 9 ، سیالکوٹ میں 8 ملی میٹر بارش ہوئی , خیبرپختونخوا کے علاقوں پشاور، مالا کنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بھی بارش ، ہر طرف پانی ہی پانی دکھائی دینے لگا ، نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔