پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی طوفانی بارشیں ہوں گی

  پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی طوفانی بارشیں ہوں گی

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ  پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی طوفانی بارشیں ہوں گی،  گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال ، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات میں بارشیں ہوں گی جبکہ حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، ٹونہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔

پی ڈی ایم یاے کا کہنا ہے کہ  کل سے بارشوں کا سلسلہ ختم ہو جائے گا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم آج کے روز بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوگی۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کوتاہی یا غیر زمہ داری ہرگز برداشت نہیں ۔نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔ 

شہریوں سے گزارش طوفان میں بجلی کے کھمبوں سے دوررہیں ۔ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر  کال کریں۔

مصنف کے بارے میں