پنجاب میں 7 اگست تک مون سون بارشیں ہوں گی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

 پنجاب میں 7 اگست تک مون سون بارشیں ہوں گی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
سورس: File

لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 اگست تک مون سون بارشیں ہوں گی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں . پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال نارمل ہو رہی ہے۔

 ترجمان پی ڈی ایم ا ے نے بتایا  کہ تربیلا ، چشمہ اور کالاباغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے جبکہ جسڑ  ،شاہدرہ اور بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے ۔دریائے جہلم اور چناب میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

 پی ڈی ایم ا ے کا مزید کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 70934 اور اخراج 63024 ہے۔ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی آمد 54306 اور اخراج 53706 ہے۔ دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔تونسہ بیراج سے 357٫457 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ  4 سے 6 اگست کے دوران دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات  جاری کر دیں کچی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں۔بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں۔عوام دریاؤں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔شہری ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر انتظامیہ سے تعاون کریں۔

مصنف کے بارے میں