کینیا میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 228 تک پہنچ گئی، نشیبی اور ساحلی علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ 

کینیا میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 228 تک پہنچ گئی، نشیبی اور ساحلی علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ 

نیروبی :کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 تک پہنچ گئی ہے۔  نشیبی اور ساحلی علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ   ظاہر کیاجارہاہے۔  کینیا کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 228 ہو گئی، اس سے پہلے 179 اموات ہوئی تھیں۔

سیلاب نے مغربی کینیا کے مسائی مارا سفاری پارک کو بھی متاثر کیا ہے۔   ملک کے وسطی حصے میں مائی ماہیو گاؤں کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے 46 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق  نشیبی اور ساحلی علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے اور پہاڑی ڈھلوان والے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی ہو سکتے ہیں۔کئی مہینوں کے سیلاب نے گھر، سڑکیں اور پل تباہ کر دیے ہیں اور 2لاکھ 10ہزارسے زیادہ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں