سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس، وزیراعظم کے دورہ روس پر بریفنگ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس، وزیراعظم کے دورہ روس پر بریفنگ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں سیکرٹری خارجہ کی جانب سے وزیراعظم کے دورہ روس پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس دورے کی منصوری بندی 2 سال سے کی جا رہی تھی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ توانائی کے معاملے پر بات چیت اہم ایجنڈا تھا جبکہ اسلاموفوبیا سے متعلق بات چیت بھی ایجنڈے کا حصہ تھی، اس کے علاوہ وزیراعظم نے روس اور یوکرین تنازعہ کو مذاکرات سے حل کرنے پر زورد یا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جنگ کے بعد یوکرین سے اب تک 1558 پاکستانیوں کو نکالا ہے اور 15 سے 20 پاکستانی اب بھی یوکرین میں موجود ہیں جبکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 2 طیارے امداد لے کر یوکرین روانہ ہوئے۔ 

مصنف کے بارے میں