شو آف ہینڈ کی ذاتی طور پر حامی ہوں مگر یہ آئینی ترمیم سے ہی ممکن ہے: مریم اورنگزیب

شو آف ہینڈ کی ذاتی طور پر حامی ہوں مگر یہ آئینی ترمیم سے ہی ممکن ہے: مریم اورنگزیب
کیپشن: شو آف ہینڈ کی ذاتی طور پر حامی ہوں مگر یہ آئینی ترمیم سے ہی ممکن ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میں شو آف ہینڈ کی ذاتی طورپر حامی ہوں مگر یہ آئینی ترمیم سے ہی ممکن ہے جو پارلیمنٹ کے بغیر نہیں ہوسکتی۔

وزیراعظم لاعلمی میں 3 دن سے شو آف ہینڈ کاراگ الاپ رہے ہیں انہیں قانونی ماہرین سے مشورہ کرلینا چاہیے  جلد الیکشن صرف الیکشن کمیشن ہی کراسکتا ہے۔ ایک نجی  ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔ آٹا، چینی ،بجلی، گیس ہر چیز میں بے تحاشا کرپشن ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے استعفوں میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی بھی تیار ہے اور باقی تمام جماعتیں بھی استعفے دینے پر متفق ہیں۔ ن لیگ کے تمام فیصلے میاں شہباز شریف کی مشاورت سے ہوتے ہیں وہ ہرمشاورت میں شامل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول پریس کانفرنس میں استعفوں کا کہہ چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ صوبائی اور قومی اسمبلیوں سے استعفے دیں گے تو بحران پیدا ہوگا دھکے سے حکومت نہیں چلتی ۔ ڈھائی سال میں اس حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے اگر اس کو مزید ڈھائی سال دے دئیے گئے تو پھر ملک کا کیا بنے گا اب اس حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جاسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی تصادم کی بات نہیں کی ۔ پی ڈی ایم کے جلسوں میں تصادم کی کبھی بات نہیں ہوئی ۔ پی ڈی ایم کا کوئی بھی فیصلہ غیر جمہوری نہیں ابھی ہم لانگ مارچ کریں گے اور اس لانگ مارچ میں اگر ایک گملا بھی ٹوٹا تو ہم قصور وار ہوں گے۔