"زکوٹا جن "کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار منا لاہوری کی آج ساتویں برسی

لاہور: معروف اداکار مُنا لاہوری، جو "زکوٹا جن" کے کردار سے شہرت کی بلندیاں چھوئے، کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے آج سات برس بیت گئے۔ اُن کا اصل نام مطلوب الرحمان تھا اور وہ 1949 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ مُنا لاہوری نے اپنی زندگی کے 40 سال ٹی وی اور تھیٹر میں اپنی منفرد اداکاری سے بچوں اور بڑوں دونوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیریں۔

مُنابہت بڑے قد کے مالک نہ تھے، لیکن اداکاری میں وہ ایک قدآور شخصیت سمجھے جاتے تھے۔ اُن کی مشہور لائن "مجھے کام بتاؤ، میں کیا کروں، کس کو کھاؤں" اور "زکوٹا جن" کا کردار بچوں کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے زندہ رہ گیا ہے۔

منا لاہوری کا فنی سفر پی ٹی وی کے پروڈکشن ہاؤس میں چھوٹی سی ملازمت سے شروع ہوا تھا، لیکن "عینک والا جن" اور "پیسہ بولتا ہے"، "جن اور جادوگر" جیسے کامیاب ڈراموں نے انہیں عوام میں بے پناہ مقبولیت بخشی۔ زکوٹا جن کا کردار آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں گونجتا ہے۔

مصنف کے بارے میں