دبئی:   گرج چمک، بجلی اور موسلا دھار بارش ریکارڈ ، سیلاب کی وارننگ جاری

دبئی:   گرج چمک، بجلی اور موسلا دھار بارش ریکارڈ ، سیلاب کی وارننگ جاری

دبئی:    متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں میں  گرج چمک، آسمانی بجلی اور شدید بارش ریکارڈ کی بعد عوامی تحفظ کیلیے وارننگ جاری کر دی گئی۔

بارشوں کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آنے پردبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سڑکوں پر جمع ہونے والی بارش کے بعد سیلاب کی وارننگ جاری کر تے ہوئے  گاڑی چلانے والوں سے متبادل راستے اختیار کرنے کی اپیل کی۔

متحدہ عرب امارات میں موسمیات کے قومی مرکز نے ملک بھر میں نارنجی اور پیلے رنگ کے انتباہات جاری کیے ہیں اور رہائشیوں کو بیرونی سرگرمیوں کی صورت میں خطرناک موسم سے خبردار کر دیا۔

26dc547f17914ed8a06615b189d85573

یو اے ای کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے کہا کہ ام القوین، عجمان، ابوظہبی کے علاقوں البحیہ، الرحبہ اور غنتوت، الظفرہ کے علاقے اور دبئی کےآس پاس کے علاقوں میں درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ فجیرہ، راس الخیمہ اور شارجہ میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

این سی ایم کے مطابق، آج (جمعہ) درجہ حرارت گرنے والا ہے، رات اور ہفتہ کی صبح تک موسم مرطوب ہو جائے گا۔

ملک کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے اور متحدہ عرب امارات کے اندرونی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے،

مصنف کے بارے میں