محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

 محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
سورس: File

کوئٹہ: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقد کیا جائے گا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز اور دیگر حکام بھی شرکت کریں گے۔

پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں منعقد کئے جائیں گے جس میں ماہ محرم الحرام 1445 ہجری کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ محرم الحرام 1445 ہجری کے چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوئی، جبکہ محرم کا چاند آج 18 جولائی 29 ذی الحج کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 18 جولائی کو غروب آفتاب شام 7 بج کر 24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے جبکہ چاند رات 8 بجے طلوع ہو سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں