بھارت نے پاکستان ہجرت کرنیوالوں کی جائیداد پر قبضے کا قانون منظور کر لیا

بھارت نے پاکستان ہجرت کرنیوالوں کی جائیداد پر قبضے کا قانون منظور کر لیا

نیو دہلی: بھارت سے پاکستان ہجرت کرنے والے مسلمانوں کو غدار قرار دیتے ہوئے مودی سرکاری نے مسلمانوں کی جائیدادوں پر قبضے کا قانون پاس کر لیا ہے۔ قانون راجیہ سبھا میں منظور کیا گیا ہے۔

قانون کے تحت 9500 افراد کی جائیدادوں پر بھارتی حکومت کا حق ہو گا۔ (Enemy property act) نامی قانون میں ترمیم کر کے بھارتی حکومت نے پاکستان کی جانب ہجرت کرنے والے مسلمانوں کو دشمن قرار دے کر ان کی جائیدادوں پر قبضے کے منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں