ایپل نے بھارت میں موبائل بنانے کا معاہدہ ختم کردیا

ایپل نے بھارت میں موبائل بنانے کا معاہدہ ختم کردیا
سورس: File photo

واشنگٹن ،معرو ف موبائل کمپنی ایپل نے بھارت میں موبائل بنانے کا معاہدہ ختم کردیا  ۔ بھارت میں تائی وان کی کمپنی وسٹرون آئی فون تیار کرتی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کا کہنا ہے کہ وسٹرون کمپنی ایپل کے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرتی رہی ہے ۔ 

واضع رہے کہ وسٹرون ایپل کے آئی فون بھارتی ریاست کرناٹک میں لگائے گئے پلانٹ میں تیار کرتی ہے ۔ پلانٹ میں تنخواہ نہ دینے پر اور ملازمین کے ڈیوٹی اوقات کار درست طریقے سے مینج نہ ہونے پر تشدد کے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں ۔ 

ایپل کا کہنا ہے کہ وسٹرون ملازمین کے لئے کام کے اوقات کا نظام نافذ کرنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کے برانڈ کی بدنامی ہوئی ہے اس کے علاوہ ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر سے کمپنی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے ۔ اس صورتحال کی وجہ سے بھارت میں اپنے بزنس سربراہ کو ہٹا رہے  ہیں ۔