املی کا وہ فائدہ جسے جان کر آپ اسے روزانہ کھائیں گے

اپنے کھانوں اور مشروبات میں آپ املی کا استعمال تو اکثر کرتے ہوں گے

املی کا وہ فائدہ جسے جان کر آپ اسے روزانہ کھائیں گے

نیویارک:  اپنے کھانوں اور مشروبات میں آپ املی کا استعمال تو اکثر کرتے ہوں گے۔یہ پوداشمالی افریقہ اور ایشیاءکے کئی ممالک میں پایا جاتا ہے اور اسے کھانوں میں شوق سے استعمال کیاجاتا ہے۔یہ کھانوں کو لذیذاور ترش بنانے کے ساتھ متعددفوائد بھی رکھتی ہے،آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
*اس میں وٹامنز اور منرلزپائی جاتی ہیں جس کے استعمال سے صحت ٹھیک رہنے کے ساتھ معدہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور انسان اپنے آپ کو پرسکون محسوس کرتاہے۔
*اس میں فائبر کی وافر مقدار پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کا استعمال آنتوں کو تقویت دیتا ہے جس سے نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

*اس کی وجہ سے آنتوں میں کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے آنت کا کینسر نہیں ہوتا۔املی کی وجہ سے آنتوں میں براکولیسٹرول کم اور اچھا کولیسٹرول بڑھتا ہے۔
*اس میں موجود ٹارٹاریک ایسڈ ایک طاقتور انٹی آکسیڈینٹ کا کام کرتے ہوئے جسم سے فاسد مادوں کو باہر نکالتاہے۔
*اس میں پوٹاشیم،آئرن، سیلینیم، کیلشیم،زنک اور کاپر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے ۔اس میں موجود آئرن کی وجہ سے خون کے سرخ خلیے بنتے ہیں اور دیگر منرلز اور دھاتوں سے خون میں مادوں کی مقدار متوازن رہتی ہے اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔
*اس کے گودے کو متعدد ایسی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے جو نظام انہضام کو ٹھیک رکھتی ہیں، اسے پتے کے جملہ امراض میں بھی مفید پایا گیا ہے۔اس کے روزانہ استعمال سے آپ کا معدہ ٹھیک رہے گا۔
*اسے ملیریا کے مریضوں کو دینے سے بخار میں خاطرخواہ افاقہ دیکھنے میں ملتا ہے اور ساتھ ہی یہ دل کو تقویت بھی دیتی ہے۔