امریکہ ، روس اور ایران نے شام میں حد بندیاں قائم کرلیں

امریکہ ، روس اور ایران نے شام میں حد بندیاں قائم کرلیں

دمشق:امریکی جیٹ طیارے کے شامی لڑاکا طیارہ مار گرانے کے بعد روس نے امریکہ کو خبر دار کیا ہے کہ آئیندہ وہ اپنی کارروائی کی حدودمیں آنے والے کسی بھی امریکی اتحادی فورسزکے طیارے کو نشانہ بنائے گا۔دوسری طرف ایران نے بھی مشرقی شام کے علاقوں میں داعش کے ٹھکا نوں پر میزائل فائر کیے ہیں۔
اتوار کے دن امریکی لڑاکا طیارے کے شامی جیٹ طیارہ گرانے کے بعد حالات کشیدہ ہو چکے ہیں اور پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ شامی جنگ میں شامل ایران ، امریکہ اور روس کی طرف سے ایکشن لیا گیا ہے جسکے پیش نظر شامی فوج کے کمانڈرکا یہ بیان سامنے آیا ہے کہ امریکہ ، روس اور ایران نے شام میں اپنی اپنی حد بندیاں قائم کر لی ہیں۔
امریکہ اپنے مو قف پر قائم ہے کہ شامی طیارے نے امریکی حمایتی فورسز پر بم گرایا تھاجس کے با عث طیارے کو تباہ کیا گیاجبکہ دوسری طرف روسی وزارتِ دفاع نے امریکہ کے شام میں فضائی کارروائی نہ روکنے کے باعث تعاون معطل کر دیاہے۔روس یہ موقف اپنائے ہوئے ہے کہ امر یکہ نے ان حدود میں کیوں کارروائی کی جن میں وہ داعش اور دوسرے باغیوں کیخلاف مہم جاری رکھے ہو ئے تھا۔
شامی فوج کا بھی یہی کہنا ہے کہ امریکہ نے اس وقت شامی طیارے کو نشانہ بنایا جب وہ داعش کیخلاف کارروائی میں مصروف تھا۔

مصنف کے بارے میں