شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملہ، سینیئر کمانڈر سمیت 8 افراد جاں بحق

شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملہ، سینیئر کمانڈر سمیت 8 افراد جاں بحق

دمشق:اسرائیل کے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں متعدد سفارتکار بھی شامل ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قونصل خانے کی عمارت تباہ ہوگئی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں قونصل خانے سے متصل عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایران کے سرکاری میڈیا نے دمشق میں سفارتکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ دمشق میں اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی سفارتکار بھی جاں بحق ہوئے۔

 دمشق میں اسرائیلی میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق میزائل حملے میں قونصل خانے اور سفیر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی حملے کے بعد شامی وزیر خارجہ نے بھی ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔ 

مصنف کے بارے میں