شاہد آفرید ی نے سری لنکا کے سینئر کھلاڑیوں کے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی

شاہد آفرید ی نے سری لنکا کے سینئر کھلاڑیوں کے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی

سری لنکا کے سینئر کھلاڑی پاکستان کیوں نہیں آرہے ؟شاہد آفریدی کے اہم انکشافا ت


شاہد آفرید ی نے سری لنکا کے سینئر کھلاڑیوں کے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی


کراچی :شاہد آفریدی نے تینوں فارمیٹ کیلئے سرفراز احمد کی کپتانی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز کی حالیہ تصاویر دیکھیں ہیں انہوں نے اپنی فٹنس کیلئے بہت کام کیا ہے لیکن ٹیسٹ کی کپتانی سے انہیں ریٹائر ہو جانا چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفرید ی نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے تو سرفراز کی کپتانی ٹھیک ہے لیکن میں نے انہیں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا ،شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مصباح کیلئے دونوں عہدوں پر کام کرنا ایک چیلنج ہے او روہ 24گھنٹے کام کرنے والے ایک محنتی انسان ہیں ،انہوں نے کہا یونس خان ،محمود یوسف ،عبد الرزاق ،شعیب اختر کو انڈر 19ٹیم کی ذمہ دار دی جائے ۔

شاہد آفریدی نے سر ی لنکن کھلاڑیوں کے پاکستان نا آنے کی بڑی وجہ بتا تے ہوئے کہا اس وقت ان پر آئی پی ایل کو بہت پریشر ہے لیکن سر ی لنکا کو یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان نے انتہائی مشکل وقت میں بھی ان کا ساتھ دیا تھا ،سر ی لنکا کے سینئر زکرکٹر ز کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے ،شاہد آفریدی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ سنٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنے کیلئے دباﺅ ڈالے ۔

سابق کپتان آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ کئی ایک سر ی لنکن کھلاڑیوں نے بتایا ہے کہ جب بھی پی ایس ایل کے دوران سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی دعوت دی تو انہیں انڈین پریمیئر لیگ کی جانب سے کہا گیا کہ اگر وہ پاکستان جائینگے تو ان کا کنٹریکٹ ختم کر دیا جائے گا ۔