آنکھوں کی تھکن اور درد کا آسان علاج

آنکھوں کی تھکن اور درد کا آسان علاج
کیپشن: فوٹو بشکریہ: گیوزی آپٹیکس انسٹاگرام اکائونٹ

 نیویارک: آفس میں کام کرنے والے لوگ اکثر کمپیوٹر کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، کمپیوٹراور موبائل کا زیادہ استعمال کرنے سے آنکھوں میں تھکن  اور درد محسوس ہوتا ہے، کمپیوٹر اسکرین کے سامنے زیادہ دیر تک بیٹھنے سے آنکھوں میں  درد اور دماغی تھکن پیدا ہو جاتی ہے۔


ماہرین کے مطابق تھکن کےدوران آنکھوں کو رگڑنا بینائی کے لیے ٹھیک نہیں ہوتا کیونکہ آنکھوں کی تھکن دور کرنے اور انہیں تازہ دم کرنے کے لئے  آسان اور مؤثر ورزش کرنی چاہیے۔ جن پر عمل کرنے سے نہ صرف نظر کی حفاظت بھی کی جا سکتی ہے بلکہ اس طرح فوری طور پر ذہنی سکون بھی حاصل ہوتا ہے۔ 


اپنے دونوں ہاتھوں کو اچھی طرح ایک دوسرے کے ساتھ رگڑیں یہاں تک کہ  گرم ہو جائیں اب دونوں آنکھوں کے اوپر ڈھانپ لیں, خیال رہے کہ وہ  آنکھ کی اندرونی شفاف تہہ پر نہ لگے، کچھ دیر بعد ہاتھ ہٹالیں، اس طرح آنکھوں کو فوری طور پر سکون  محسوس ہوگا۔ 


ہر تین سے چار سیکنڈ بعد پلکوں کو جھپکانے سے آنکھوں کی تھکاوٹ دور ہوتی ہے،جب ہم کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے ہوتے ہیں تو ہماری نظریں مسلسل اسکرین پر مرکوز ہوتی ہیں اور اس دوران ہم پلکیں کم ہی جھپکاتے ہیں، اس لیے ہر چند سیکنڈ بعد پلکیں جھپکانا ضروری ہے تاکہ آنکھوں کو وقتی آرام مل سکے- 

 

کام کے دوران تھکن محسوس کریں تو کچھ دیر کے لیے دونوں ہتھیلیوں سے آنکھوں کو اس قدر ڈھانپ لیں کہ اندھیرا ہوجائے۔ چند لمحوں کے لیے اس  اندھیرے میں غور سے دیکھیں اس سے آنکھوں کے پٹھوں اور اعصاب کو بھی سکون  ملے گا۔