ٹینس سٹار نوواک جوکووچ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

 ٹینس سٹار نوواک جوکووچ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

بیل گریڈ: عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نواک جوکوچ  کورونا ویکسین نہ لگوانے پر  آسٹریلیا  سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد ایک بار پھر خبروں کا حصہ بن گئے،  ٹینس سٹار سے متعلق تازہ ترین انکشاف نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا ویکسین سے استشنا سے متعلق آسٹریلیا میں عدالتی جنگ ہارنے والے نواک جوکووچ سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ  کورونا ویکسین سے دور بھاگنے والے ٹینس سٹار  خود ایک ویکسین بنانے والی کمپنی کے مالک نکلے  جو کہ ڈینش بائیو ٹیک فرم کے اسی فیصد شئیرز کی ملکیت رکھتے ہیں۔یہ  فرم کورونا وائرس سے بچاؤ کی میڈیکل ٹریٹمنٹ پر کام کررہی ہے، ٹینس سٹار نے یہ سرمایہ کاری جون 2020 میں کی تھی۔


خیال رہے کہ سربین ٹینس سٹار  کو دو روز قبل ہی ویکسین نہ لگوانے پر  آسٹریلوی حکام نے ڈی پورٹ کر دیا تھا، انہوں نے اس سے پہلے آسٹریلیا میں عدالتی جنگ کا بھی سہارا لیا مگر ان کو اس میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور یوں وہ رواں برس آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا حصہ بننے سے بھی محروم رہ گئے۔

نوواک جوکووچ نے عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور آسٹریلیا سے واپس جانے میں متعلقہ حکام سے مکمل تعاون کریں گے۔ 


واضح رہے کہ آسٹریلیا کے بعد فرانس میں بھی کورونا ویکسی نیشن سے متعلق ایسی ہی پابندیاں لگا دی گئیں ہیں، جس کے بعد نوواک جوکووچ کی  فرانس میں ہونے والے ٹینس ایونٹ فرنچ اوپن میں بھی  شرکت کھٹائی میں پڑ سکتی ہے۔ٹورنامنٹ کا آغاز 22 مئی سے ہو گا جو 5 جون تک جاری رہے گا۔
 

مصنف کے بارے میں