یوٹیوب سے حاصل ہونے والی آمدن حرام ہے : سعودی عالم دین کا فتویٰ 

یوٹیوب سے حاصل ہونے والی آمدن حرام ہے : سعودی عالم دین کا فتویٰ 

جدہ :  سعودی عالم دین، استاد اور جدہ کی مسجد کے امام عاصم الحکیم نے یوٹیوب کی کمائی کو حرام قرار دے دیا ہے۔ 

ٹوئٹر پر عبد المقتدر نامی صارف نے عاصم الحکیم سے سوال کیا کہ یوٹیوب کی کمائی حرام ہے یا حلال ، جس کے جواب میں عالم دین عاصم الحکیم نے لکھا کہ یہ حرام ہے۔ عاصم الحکیم نے یوٹیوب کی کمائی کے حرام ہونے کے حوالے سے اپنے جواب میں مزید کوئی وضاحت نہیں دی 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے یوٹیوب چینل پر 4 سال قبل ان کا یوٹیوب کمائی کے حوالے سے دیا گیا بیان موجود ہے۔ جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ آج کے معاشرے میں یوٹیوبر ہونا نوجوانوں کا بڑا مشغلہ بنتا جارہاہے۔

 اسلامی نکتہ نظر سے یوٹیوب سے کمائی کرنا حرام نہیں ہے لیکن اس کا انحصار یوٹیوبر کے مواد پر ہے جو وہ یوٹیوب پر اپلوڈ کرتا ہے اگر کوئی یوٹیوبر یوٹیوب پر حرام کانٹینٹ ( جس میں میوزک ، خاتون ،جھوٹ، نازیبا گفتگو، فحاشی اور بے حرمتی پر مشتمل مواد) اپلوڈ کرے تو اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حرام ہوگی۔

مصنف کے بارے میں