کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو ملی ہے، جب کہ ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیر کے روز سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 840 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 156 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 316 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری طرف انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 12 پیسے کم ہو کر 280 روپے 60 پیسے پر آ گئی ہے۔