کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے دن کا آغاز ہی اچھی خبروں سے ہوا، جب مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد انڈیکس 117,013 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 755 پوائنٹس کی کمی کے بعد 116,020 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔