نریندر مودی نے بھارت میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو درانداز قرار دے دیا

نریندر مودی نے بھارت میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو درانداز قرار دے دیا

راجستھان : بھارتی  وزیر اعظم نریندر مودی  کی مسلمان دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی ہے۔ مودی نے بھارت میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو درانداز قرار دے دیا ہے۔ 

راجستھان کے علاقے بانسواڑہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے نریندر مودی نے کہا کہ  اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ لوگوں کی دولت کو مسلمانوں میں دوبارہ تقسیم کرے گی۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے اس بیان کا حوالہ دیا کہ ملک کے وسائل پر اقلیتی برادری کا بنیادی دعویٰ ہے۔

مودی نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ لوگوں کی محنت سے کمائی گئی رقم اور اثاثے "دراندازوں" اور "جن کے زیادہ بچے ہیں" کو مختص کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مصنف کے بارے میں