خواتین کھلاڑیوں کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بہت ضروری ہے : جویریہ خان

خواتین کھلاڑیوں کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بہت ضروری ہے : جویریہ خان
کیپشن: image by facebook

لاہور : پاکستانی ویمن ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے کہا ہے کہ خواتین کرکٹرز کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ انتہائی ضروری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کرکٹرز کی فٹنس اور صلاحیتوں میں نکھار کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بہت اہمیت کی حامل ہے ۔

انھوں  نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ وہ پی ایس ایل کی طرز پر خواتین کرکٹرز کے لیے بھی مختصر طرز کی کرکٹ کا انعقاد کرے ،مختصر طرز کی اس کرکٹ سے نہ صرف کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوگی بلکہ ان کی معاشی حالت میں بھی نمایاں طور پر بہتری آئے گی ۔

ورلڈ کپ میں اپنی شکت کا جواب دیتے ہوئے جویریہ خان نے بتایا کہ میگا ایونٹ میں شکت کی بڑی وجہ یہ تھی کہ ہماری ٹیم میں بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیا گیا تھا ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ملک میں ویمن کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے شہری سطح پر پانچ اکیڈمیز کا افتتاح کیا ہے لیکن اس سلسلے میں ویمن کرکٹ کو سکول اور کالج کی سطح پر فروغ دینا ہوگا۔