سابق ویمن کپتان بسمہ معروف نے  کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

 سابق ویمن کپتان بسمہ معروف نے  کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور:  پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔

اس بارے میں 32 سالہ بسمہ معروف نے کہا  کہ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے، کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے۔

یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں، فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا جس پر میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ 

مصنف کے بارے میں