کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیزون کیلئے 4 ارب روپے جاری

 کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیزون کیلئے 4 ارب روپے جاری

کراچی:کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیزون کیلئے 4 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔ حکومت سندھ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز ون کے لیے 4 ارب روپے جاری کیے ہیں۔  وزیر داخلہ سندھ نے ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی کو فیز ون کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی سیف سٹی کے مطابق پہلے فیز میں 13 سو سمارٹ کیمرے ریڈ زون اور ایئر پورٹ کوریڈور کے اطراف میں لگائیں جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت 256 کیمرے اپگریڈ کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو صدر پاکستان آصف زرداری نے کراچی سمیت سندھ بھر میں امن امان کی بحالی کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کو جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے جنوری میں منصوبے کے فیز ون کی منظوری محکمہ خزانہ کو پیش کردی تھی، منصوبے پر مجموعی طور پر 6 ارب 62 کروڑ 10 لاکھ روپے تک کی لاگت آئے گی، منصوبے کے تحت کراچی میں 10 ہزار خفیہ کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں