آئی ایم ایف سے قرض کی قسط اسی ماہ جاری ہوسکتی ہے، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف سے قرض کی قسط اسی ماہ جاری ہوسکتی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے آخری قسط جاری ہوجائے گی۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ   جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔سٹاک مارکیٹ بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائرمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،  جو زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں یہ مارکیٹ یہ ڈیٹ اسٹاک سے نہیں بڑھے بلکہ مارکیٹ آپریشنز کے ذریعے بڑھے ہیں۔


توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں، توانائی کے نقصانات کم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری ضروری ہے۔معیشت کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں،حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور مالیاتی خسارے کو قابو میں رکھنے کا ہدف رکھا ہے۔ہم نجکاری کو تیز کرنا چاہتے ہیں، آئی ایم کے حوالے سے ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ اب وہ کیا کرنے جارہے ہیں تو وہ کچھ نہیں کرنے جارہے ہیں، یہ پاکستان کا پروگرام ہے، کوئی کچھ بھی ہم سے نہیں کروا رہا۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس نیٹ کو بڑھانا  ہوگا، بروقت فیصلے ہی مثبت نتائج دیتے ہیں۔ہ ہمیں لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے صوبوں کی مشاورت سے چلنا پڑے گا، ہم اس سلسلے میں ان کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مصنف کے بارے میں