انسانی سمگلنگ کا شبہ، بھارت سے آنے والے طیارے کو فرانس میں روک لیا گیا، فرانس کی سکیورٹی ایجنسیوں  کی  مسافروں سے  تفتیش

 انسانی سمگلنگ کا شبہ، بھارت سے آنے والے طیارے کو فرانس میں روک لیا گیا، فرانس کی سکیورٹی ایجنسیوں  کی  مسافروں سے  تفتیش

پیرس:انسانی سمگلنگ کے  شبہ میں  بھارت سے آنے والے طیارے کو فرانس میں روک لیا گیا۔  فرانس کی سکیورٹی ایجنسیوں  کی  مسافروں سے  تفتیش جاری ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دبئی سے وسطی امریکہ کے ملک نکاراگوا جانے والے طیارے کو فرانسیسی ایئرپورٹ پر روک کر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ طیارہ ایندھن بھروانے کے لیے فرانس کے ایئرپورٹ پر اترا تھا۔


فرانسیسی حکام کے مطابق دبئی سے فرانس کے وتری ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے طیارے میں 303 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے اکثریت کا تعلق بھارت پنجاب اور گجرات سے بتایاجارہا ہے۔بھارتی طیارے کے مسافروں کو عارضی کیمپ میں رکھا گیا  ہے۔ فرانس میں بھارتی سفارت خانے نے طیارہ روکے جانے کی تصدیق کی ہے۔


فرانس کی سیکورٹی ایجنسیاں طیارے کے مسافروں سے متعلق تفتیش کررہے ہیں۔ وتری ایئرپورٹ دارالحکومت پیرس سے 160 کلومیٹر دور ہے۔ چارٹرڈ طیارہ رومانیہ کی ایئرلائن کا ہے۔

مصنف کے بارے میں