رؤف حسن پر خواجہ سراؤں کا حملہ، پولیس تحقیقات میں اہم پیش رفت

رؤف حسن پر خواجہ سراؤں کا حملہ، پولیس تحقیقات میں اہم پیش رفت

اسلام آباد:  ترجمان پی ٹی آئی روف حسن پر حملے کے معاملے میں  اسلام آباد پولیس کی سپیشل انویسٹیگیشن ٹیم کی تحقیقات  میں پیش رفت ہوئی ہے۔  تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے تفتیش میں ایف آئی اے سے مدد لی جائے گی ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے ملنے والے ثبوت فارنزک کے لیے بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ویڈیو کا  فارنزک  بھی کروایا جائے گا۔ 


ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے بلیڈ پر فنگر پرنٹس کی فارنزک بھی کی جائے گی ۔  ٹیم کی جانب سے راولپنڈی اسلام آباد کے خواجہ سراؤں سے بھی تفتیش  کی گئی ہے۔  مقامی خواجہ سراؤں نے حملہ آوروں کو پہنچانے سے انکار کر دیا۔ 

مصنف کے بارے میں