ہیش ٹیگ کی سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

ہیش ٹیگ کی سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

لاہور : سوشل میڈیا کو ایک نیا ٹرینڈ دینے والے ’’ہیش ٹیگ‘‘ کو آج 10سال ہو گئے


10 سال پہلے آج کے ہی دن انٹرنیٹ کی دنیا پر ایک نئی چیز سامنے آئی تھی جس کے بغیر اب کوئی بھی سوشل میڈیا نیٹ ورک مکمل نہیں اور وہ ہے ہیش ٹیگ۔جی ہاں 24 اگست 2007 کو ایک شخص کرس میسینا نے پہلی بار ہیش ٹیگ کا استعمال کیا اور #barcamp لکھ کر اسے جنم دیا۔


اس کے بعد سے یہ اب روزمرہ کی زبان کا حصہ بن چکا ہے اور ٹوئٹر سے لے کر فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا ایپس میں اس کا استعمال کسی موضوع کو لوگوں تک پہنچانے کا اہم ترین ذریعہ بن چکا ہے۔


لوگ اس سمبل کو مباحثوں میں شرکت، عالمی ایونٹس کو فالو کرنے اور دنیا کو یہ جاننے میں مدد دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ وہ کیا ٹوئیٹ یا میسج کررہے ہیں۔ٹوئٹر کے مطابق اس وقت اوسطاً روزانہ 125 ملین ہیش ٹیگز ٹوئیٹس کا حصہ بنتے ہیں۔