ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی موجیں ختم، ایک سے زائد پینشن لینے پر پابندی 

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی موجیں ختم، ایک سے زائد پینشن لینے پر پابندی 
سورس: File

اسلام آباد: ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی موجیں ختم ہوگئیں۔ حکومت نے 17 گریڈ سے اوپر کے سرکاری افسران کی ایک سے زائد پینشن ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

 وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ نئی اصلاحات کے تحت 17 گریڈ سے زائد سرکاری ملازمین کو صرف ایک ہی پینشن مل سکے گی۔ ایک سے زائد پینشن کا سلسلہ ختم کیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایک سے زیادہ عہدوں پر رہنے والے لوگ تین تین پینشن لے رہے ہیں۔ ریٹائرڈ ملازم اور اہلیہ کے انتقال کے بعد خاندان کے فرد کو صرف 10 سال پینش ملے گی۔ 

 اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہوجائے تو بسم اللہ وگرنہ گزارا تو ہو رہا ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے تمام نکات پر عمل کرلیا ہے۔ آئی ایم ایف کے کہنے پر 213 ارب کے نئے ٹیکس لگا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے تو وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں