ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت طبعی نہیں، قتل کیا گیا، اندراج مقدمہ  کیلئے درخواست دائر

ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت طبعی نہیں، قتل کیا گیا، اندراج مقدمہ  کیلئے درخواست دائر

کراچی: ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نےکہا ہے کہ سابق  رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی اینکر   کی موت طبعی نہیں بلکہ انھیں قتل کیا گیا تھا۔


بیوہ دانیہ شاہ نےڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کا مقدمہ درج کرانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

عدالت  نے 3 ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے دانیہ شاہ کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔ 

مذہبی ٹی وی پروگرام ’عالم آن لائن‘ سے شہرت پانے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سنہ 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخاب جیت کر قومی اسمبلی میں نشست حاصل کی تھی۔

عامر لیاقت حسین نے سنہ 2002 کے عام انتخابات میں بھی ایم کیو ایم کی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی اور انھیں پرویز مشرف کے دور حکومت میں مذہبی امور کا وزیر بنایا گیا۔