وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: وزیراعظم سے آرمی چیف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
سورس: فوٹو/بشکریہ ریڈٰیو پاکستان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس اہم ملاقات میں پاکستان کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے تھے اور قومی قیادت کے درمیان ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ 11 جنوری کو بھی وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ بلوچستان کےعلاقے مچھ میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی گئی۔ اس کے علاوہ ملاقات میں ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی زیرغور آیا ہے۔ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی موجود تھے۔

اس سے قبل گزشتہ سال 24 دسمبر کو آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان ملاقات میں قوم کے ساتھ مل کر مادر وطن کے بھرپور دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔