Get Alerts

پاکستانی کوہ پیما سر باز علی خان نےماؤنٹ ایوریسٹ بغیر آکسیجن کے سر کر لیا

پاکستانی کوہ پیما سر باز علی خان نےماؤنٹ ایوریسٹ بغیر آکسیجن کے سر کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک):پاکستانی کوہ پیما سر باز علی خان نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو بغیر آکسیجن کے سر کر لیا۔

سرباز علی بغیر مصنوعی آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، اس سے قبل ساجد سدپارہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

سرباز علی 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 11 چوٹیاں بغیر آکسیجن کی سپورٹ کے سر کر چکے ہیں۔سرباز علی بغیر آکسیجن 11 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے اور واحد پاکستانی ہیں۔


پاکستانی کوہ پیما نے مجموعی طور پر 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کی ہیں۔

ٹیگز: