کورونا میں اضافہ،سندھ میں سرکاری دفاتر،ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے بند

کورونا میں اضافہ،سندھ میں سرکاری دفاتر،ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے بند
کیپشن: کورونا میں اضافہ،سندھ میں سرکاری دفاتر،ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے بند
سورس: file

کراچی: کورنا کیسزکی بڑھتی ہوئی شرح پرسندھ حکومت نے اہم فیصلے کیے ہیں۔ سرکاری دفاتر,ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے بند کردیےگئے ہیں۔

ترجما ن سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےکورونا کے حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد  ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ کورنا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح  پر صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند  رہیں گے جبکہ   29 اپریل سے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کررہے ہیں ۔ 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ سیکرٹری اور محکموں کے سربراہ دفاترآئیں گے اور وہ اپنے ضروری سٹاف کو دفاتر بلا سکتے ہیں۔ باقی سٹاف گھر سے کام کرے گا۔