Get Alerts

قومی ٹیم نے پہلی بار ایک میچ میں 15 چھکے لگا دیے

قومی ٹیم نے پہلی بار ایک میچ میں 15 چھکے لگا دیے

ڈبلن : پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 15 چھکے لگا دیے۔ فخر زمان نے 6، رضوان اور اعظم خان نے 4، 4 جبکہ صائم ایوب نے ایک چھکا لگایا۔

پاکستان نےاس سے قبل ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ 12 چھکے لگائے تھے۔آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے اننگز کے پاوور پلے میں پانچ چھکے لگائے۔

واضح رہے کہ تاریخ میں صرف دوسری مرتبہ پاکستانی بیٹرز نے پاور پلے میں پانچ چھکے مارے ہیں۔