سموگ کا روگ برقرار، سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سر فہرست

سموگ کا روگ برقرار، سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سر فہرست
سورس: File

لاہور: سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود  سموگ کا روگ جاری ہے۔  لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

سموگ کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کے باوجود بھی آج لاہور شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 356 ریکارڈ کیا گیا۔ مال روڈ پر ٹریفک بند ہونے کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس 458 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ 

 ڈی ایچ اے فیز 8 کے علاقے میں فضائی آلودگی 437، گلبرگ میں اے کیو آئی 412 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ جوہر ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 402 پر جا پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ سموگ سے متاثرہ پنجاب کے دس اضلاع میں آج بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں لاک ڈاؤن ہوگا، ان شہروں میں نقل و حمل محدود رہے گی۔

لاہور مال روڈ آج ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے، مال روڈ پر صرف سائیکل سواروں اور پیدل شہریوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

مصنف کے بارے میں