آئندہ 24 گھنٹوں میں شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں میں شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق  خیبر پختونخوا ، کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں میں موسم سردرہنےکا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم کے خشک اور ہلکے گرم رہنے کی توقع ظاہر کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم کشمیر،گڑھی دوپٹہ 09، مظفر آباد 07،خیبر پختونخواہ :میرکھانی، دروش05، مالم جبہ 04، سیدوشریف02، دیر ،پشاور01 ،بلوچستان : نوکنڈی 03، پنجاب : اٹک میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کالام میں 04 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔


آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ ، کالام منفی03 اور پاراچنارمنفی 02ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔


جمعه کے روز بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر،گلگت بلتستان اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کی توقع۔