جج محمد بشیر نے چھٹیوں کی درخواست واپس لے لی

جج محمد بشیر نے چھٹیوں کی درخواست واپس لے لی

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے رخصت  کی  درخواست منظور نہ کیے جانے پر واپس لے لی۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے جج محمد بشیر کی رخصت پر جانے کی درخواست منظور نہیں کی، جس پر انہوں نے اپنی چھٹی کی درخواست واپس لے لی۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون و انصاف کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی رخصت کی درخواست ابھی تک منظور نہیں کی گئی جس کے باعث جج محمد بشیر نےچھٹی کی درخواست واپس لے لی۔

یاد رہے کہ 20 جنوری کو جج محمد بشیر نے طبیعت ناسازی کے باعث 24 جنوری سے 14 مارچ تک رخصت کی درخواست دی تھی۔

جج محمد بشیر کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دو ریفرنسز زیر سماعت ہیں

یاد رہے کہ جج محمد بشیر کی عدالت میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 2  اہم ریفرنسز (توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس) زیرِ سماعت ہیں۔

جج محمد بشیر مدت ملازمت مکمل ہونے پر 14 مارچ2024ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں